خون سفید ہوگیا، زمین کے تنازع پر پوتے نے دادا کو قتل کر دیا
گوجرہ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں 434 ج ب میں جائیداد کے تنازع پر پوتے نے فائرنگ کرکے اپنے دادا کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 80 سالہ اصغر کو ان کے پوتے حمزہ نے فائرنگ کرکے قتل کیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل کی وجہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتی ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔