پشاور: پولیس سٹیشن بڈھ بیر پر نامعلوم شدت پسندوں کا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ

پشاور: (دنیا نیوز) پولیس سٹیشن بڈھ بیر پر نامعلوم شدت پسندوں نے ہینڈ گرنیڈ حملہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق دستی بم پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے، ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...