کاکروچ جنتاپارٹی مودی کے اقتدار کیلئے خطرہ، عالمی میڈیا پر تحریک کی شدت کی گونج

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی نوجوانوں کی تحریک دہلی میں عملی احتجاج کے ذریعے مودی حکومت کوسخت دباؤ میں لے آئی ہے۔

برطانوی جریدہ دی گارڈین نے جین زی تحریک کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ کاکروچ جنتا پارٹی وہ تحریک ہے جو بھارت کی سیاست کو ہلادینے کی صلاحیت رکھتی ہے، آن لائن میم سے شروع ہونے والی جین زی تحریک مودی سرکار کیلئے غیر متوقع چیلنج بنتی جارہی ہے۔

دی گارڈین کے مطابق یہ تحریک لاکھوں ایسے بھارتی نوجوانوں کی آواز بن چکی ہے، جوعدم اطمینان اور مایوسی کا شکار ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے دہلی میں احتجاج سے خطاب میں کہا تھا کہ بھارت کے نوجوان اب خوفزدہ نہیں ہوں گے، وہ اپنے حقوق کے لیے لڑیں گے، بھارتی نوجوانوں کو امید ہے کہ نیپال اورسری لنکا کی طرح اب بھارت میں بھی نوجوانوں کی ایک بڑی عوامی تحریک جنم لے رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تحریک ثابت کرتی ہے کہ بھارتی نوجوان روایتی سیاست، مذہبی کارڈ اور انتہا پسندانہ نظریات کو مسترد کرچکا ہے، بھارتی جین زی منفرد تحریک بے روزگاری، مایوسی اور ریاستی جبر کیخلاف نوجوانوں کے شدید غم و غصے کا عملی اظہار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں