لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
لکی مروت: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود جبار خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں وسیم، نعمت اللہ، جمعہ خان اور عدنان شامل ہیں جبکہ تمام مقتولین کا تعلق گاؤں جبار خیل، لکی مروت سے ہے۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔