سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہمارا 2 رکنی بنچ ہی کافی ہے: وفاقی آئینی عدالت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بڑا بنچ بنانا ضروری نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہمارا 2 رکنی بنچ ہی کافی ہے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی سی ایل پنشنرز کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پی ٹی سی ایل ملازمین کی طرف سے سابق جج شوکت عزیز صدیقی پیش ہوئے۔

ملازمین کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے فیصلہ دیا تھا، وفاقی آئینی عدالت کا یہ دو رکنی بنچ کیس سن رہا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے متعدد فیصلے موجود ہیں، بے فکر رہیں ہمارا یہ 2 رکنی بنچ ہی کافی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے تمام کیسز کو یکجا کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں