اسلام آباد میں جرائم کی وارداتیں، دنیا نیوز نے پولیس کارکردگی کی رپورٹ حاصل کر لی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں حالیہ عرصے کے دوران چوری، ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا نیوز نے وفاقی پولیس کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ میں ساڑھے 8 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 45 گاڑیاں، 854 موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں 48 شہری جان سے گئے، 137زخمی اور34 واقعات اغوا اور زیادتی کے ہیں۔
اسلام آباد میں چوری، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے 8 ہزار 587 واقعات رونما ہوئے، سٹی زون میں 4، صدر زون میں 8 اور آئی نائن زون میں 12 افراد سواں زون میں 10 اور رورل زون میں 13 افراد قتل ہوئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 4 قتل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اغواء کا ایک، اور عصمت دری کے 34 واقعات رونما ہوئے جن میں سٹی زون میں عصمت دری کے 3 اور صدر زون میں 9 واقعات رونما ہوئے۔
آئی نائن زون میں 8 اور سواں زون میں 10 ، رورل زون میں 4 واقعات عصمت دری کے رونما ہوئے۔