اسرائیلی جنگ کے خاتمے کی عالمی کوششیں خوش آئند ہیں: لبنانی صدر
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنان اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کی جانب سے مذاکرات کرنے کا اختیار کسی ایک فریق کو حاصل نہیں، بلکہ یہ ریاست کا اختیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لبنانی عوام کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے، کسی ایک گروہ پر نہیں۔
صدر جوزف عون نے مزید کہا کہ سیاسی مسابقت ایک جائز عمل ہے، تاہم اسے ریاست کی ترقی اور قومی مفاد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔