موبائل صارفین ہوشیار! شناختی دستاویزات بروقت اپ ڈیٹ نہ کرانے پر نقصان کا خدشہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا قومی شناختی کارڈ غیر فعال یا زائد المعیاد ہے تو اس کے ساتھ رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت معطل کی جا سکتی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل سروس بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے صارفین اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کرائیں اور معلومات اپ ڈیٹ رکھیں۔

دوسری جانب اتھارٹی نے واضح کیا کہ اگر شناختی کارڈ غیر فعال ہو چکا ہے تو پہلے اسے نادرا سے دوبارہ فعال کرایا جائے، جس کے بعد موبائل سروس بھی بحال رکھی جا سکے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں