کراچی: پولیس نے نابالغ لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے 15 سالہ نابالغ لڑکی سے زیادتی کے واقعے پر کارروائی کر کے ملزم مبشر علی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ زیادتی کی شکار لڑکی عمر 15 سال ہے، متاثرہ بچی کو خاتون پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں طبی معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی کے طبی معائنے کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں