سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم ہنڈرڈ انڈیکس کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کیساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 253 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 4626 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 629 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔