طوفان باوی نے چین میں تباہی مچا دی، لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بیجنگ: (دنیا نیوز) طاقتور طوفان باوی چین کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا، جس کے باعث شدید ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کے پیش نظر ملک بھر میں ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔

چینی حکام کے مطابق طوفان کے خطرے کے پیش نظر 17 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سکول بند، بحری سروسز معطل اور امدادی و ہنگامی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلپائن میں طوفان باوی کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جبکہ لاکھوں افراد پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔

تائیوان میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث 14 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کیا گیا ہے، جبکہ جاپان کے جنوبی جزائر میں خراب موسم کے باعث 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ طوفان باوی کے باعث مشرقی ایشیا میں فضائی، بحری اور زمینی آمدورفت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں