ایران آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو خود منظم کرنے کے مؤقف پر قائم

مسقط: (دنیا نیوز) ایران نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی بحری آمدورفت کو منظم کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہونا چاہیے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے مسقط میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کی ملاقات کے حوالے سے جاری بیان میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے مناسب طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ ایران کافی عرصے سے آبنائے ہرمز کیلئے ایران اور عمان کے درمیان ایک مشترکہ طریقہ کار پر زور دیتا آ رہا ہے، اور اب واضح ہو گیا ہے کہ حالیہ مذاکرات میں بھی یہی معاملہ مرکزی موضوع رہا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل 5 کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو منظم کرنے کا مکمل اختیار ایران کو حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں