وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 13 جولائی 1931 کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں کشمیری عوام کی جدوجہد کا روشن باب ہیں، یوم شہدائے کشمیر عزم، جرات اور استقامت کی علامت ہے، کشمیری عوام حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان جموں وکشمیر کے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔