اردن کے شہر الازرق میں امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے، ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اردن کے شہر الازرق میں واقع موافق السلطي ایئربیس پر موجود امریکی تنصیبات کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ اس کے فوجی آپریشن تھنڈر بولٹ کے ساتویں مرحلے کا حصہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل بھی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر ڈرون حملوں کے چھ مراحل مکمل کیے جا چکے ہیں۔

ایرانی فوج نے مزید کہا کہ اس کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور ایران کی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...