بحرین میں ایرانی فضائی حملوں کا خطرہ، سائرن کی آوازیں گونجنے لگیں

مناما: (دنیا نیوز) ایرن کی طرف سے حالیہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر بحرین میں سائرن کی آوازیں گونجنے لگیں۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے اس نے ملک میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بجائے ہیں، اس سے قبل بحرین نے آج ہی کے روز دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ کا سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہنا تھا کہ خطرے کا سائرن بجا دیا گیا ہے، شہریوں اور رہائشیوں سے درخواست ہے کہ پُرسکون رہیں اور قریب ترین محفوظ مقام پر چلے جائیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی نے ایک ویڈیو شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...