اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ: نجکاری کمیشن اور اے ڈی بی کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نجکاری کمیشن اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت اے ڈی بی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں مالیاتی مشیر کے طور پر خدمات انجام دے گا اور لین دین سے متعلق جامع مشاورتی معاونت فراہم کرے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت تکنیکی، مالی، قانونی، ماحولیاتی اور تجارتی امور پر بین الاقوامی معیار کے مطابق مشاورتی خدمات فراہم کی جائیں گی جس سے آؤٹ سورسنگ کے عمل کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

معاہدے پر اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر اور نجکاری کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے، تقریب میں مشیر برائے نجکاری، سیکرٹری نجکاری کمیشن، اے ڈی بی کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

نجکاری کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ اس شراکت داری سے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے معروف آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں دلچسپی لینے کی ترغیب ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...