موجودہ کارروائیوں کا مرکز خطے سے امریکی جارحانہ تنصیبات کو تباہ کرنا ہے، ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل محمدی نے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ کارروائیوں کا مرکز خطے میں موجود امریکی جارحانہ تنصیبات کو تباہ کرنا ہے۔

جنرل محمدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ایران کی فوجی کارروائیاں امریکی فوجی ڈھانچے اور تنصیبات کو نشانہ بنانے پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو یہ فرض نہیں کرنا چاہیے کہ وہ موجودہ طرزِ جنگ کو طویل عرصے تک جاری رکھ سکتا ہے اور اس تنازع کو ایک طویل تھکا دینے والی جنگ میں تبدیل کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...