ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا آج سے او پی ڈیز بحال کرنے کا اعلان
کوئٹہ: (دنیا نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے احتجاج مؤخر کر کے آج سے او پی ڈیز بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وائی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج مؤخر کر دیا، آج سے بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سمیت طبی سہولیات بحال ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق عوامی مفاد اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر احتجاج عارضی طور پر مؤخر کیا، مطالبات برقرار ہیں، عمل درآمد نہ ہوا تو احتجاج دوبارہ شروع کریں گے۔
کمشنر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان ثالثی کے لئے مؤثر کوششیں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 39 روز صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں سروسز سے بائیکاٹ جاری تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments