کانگو: نارنجی ہونٹوں والا بندر دریافت
ایتھوپیا: (ویب ڈیسک) افریقی ملک کانگو کے جنگلات میں نارنجی ہونٹوں والا نیا بندر دریافت کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمہوریہ کانگو کے لومامی نیشنل پارک میں سائنسدانوں نے بندر کی ایک نئی نسل دریافت کر لی ہے۔
کولوبس کونگوئنسیس نامی اس نایاب بندر کی پہچان اس کے کالے چہرے اور گلابی مائل نارنجی ہونٹ ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ گزشتہ 75 برسوں میں افریقہ میں دریافت ہونے والی بندروں کی صرف پانچویں نئی نسل ہے، جبکہ اس بندر کے تحفظ کے لیے اقدامات پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments