کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا: بابر اعظم
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گیری سوبرز کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
اس حوالے سے اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ نے اپنے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کو کھو دیا ہے، گیری سوبرز نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ انہوں نے دکھایا کہ اس کھیل میں کیا کچھ ممکن ہے۔
بابر اعظم نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام میں کہا کہ گیری سوبرز کی مہارت سے کئی نسلوں نے سیکھا اور آنے والی نسلیں بھی سیکھتی رہیں گی۔
— Babar Azam (@babarazam258) July 17, 2026
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ان کے اہلِ خانہ اور ویسٹ انڈیز کے عوام کے ساتھ اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز عرف گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments