امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی افواج کو براہ راست خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایران کے ممکنہ جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری طور پر نکل جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ابراہیم عزیزی نے امریکی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے دی گئی جوابی کارروائی کی دھمکیوں کا حوالہ دیا۔

انہوں نے لکھا اگر امریکی فوجی واقعی یہ سمجھتے کہ ہمارے دانشمند سپریم لیڈر کے ناقابلِ فراموش سبق سے کیا مراد ہے، تو وہ ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر فرار ہونے کی کوشش کرتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...