ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے سمر کیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔
سمر کیمپ میں شریک طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سکیورٹی چیلنجز سے متعلق مؤثر آگہی حاصل ہوئی، بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کے ناپاک کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔
طلبا و طالبات نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں غلط معلومات اور پروپیگنڈا تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے حوالے سے آگاہی بے حد ضروری ہے۔
طلبہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ کا انعقاد نوجوانوں میں قومی شعور بیدار کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments