مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اضافے کے باعث امریکا نے اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کیلئے سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے انہیں زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے، الرٹ میں کہا گیا ہے محکمہ خارجہ دنیا بھر میں موجود امریکی شہریوں خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں موجود افراد کو زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیتا ہے۔

بیان میں خاص طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ ایران کے حامی گروہ بیرون ملک امریکی مفادات یا ایسی جگہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جو امریکا یا امریکی شہریوں سے وابستہ ہوں۔

امریکی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے حالات سے باخبر رہیں اور سفر یا نقل و حرکت کے دوران اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...