نورین نیازی کا بیان افسوسناک، فوری معافی مانگیں: عون چودھری
اسلام آباد: (دنیا نیوز)وزیرِ مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری نے معرکۂ حق سے متعلق عمران خان کی بہن نورین نیازی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوسناک، غیرذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے منافی قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں عون چودھری کا کہنا تھا کہ نورین نیازی کے بیان سے قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، لہٰذا انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر موجود عناصر ملک کے لیے بڑا خطرہ ہیں اور ان کی سیاست کا مقصد انتشار پھیلانا ہے۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق قومی فخر کی علامت ہے، اس کی کامیابی پر پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے، اور پاکستان کی شناخت ہر چیز سے مقدم ہے۔
عون چودھری نے یہ بھی کہا کہ افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو شکست دے کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments