کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد انیتا آنند کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ہوں گے۔

مذاکرات میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے تمام پہلوؤں، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دونوں وزرائے خارجہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، کینیڈین وزیر خارجہ اپنے قیام کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں، یہ دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...