عاصم اظہر کے کراچی کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت، ویڈیوز و تصاویر وائرل

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر گزشتہ رات کراچی میں منعقد ہونے والے گلوکار عاصم اظہر اور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے کنسرٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ہانیہ عامر کو کنسرٹ سے بھرپور لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، وہ عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران گانے سنتی، ویڈیوز بناتی اور حاضرین کے ساتھ محظوظ ہوتی نظر آئیں۔

ہانیہ عامر کی کنسرٹ میں موجودگی کے بعد ایک بار پھر ان کے اور عاصم اظہر کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں، تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے ان افواہوں کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا ہو، اس سے قبل بھی ان کی ایسی موجودگی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے، جس کے بعد مختلف نوعیت کی قیاس آرائیاں گردش کرتی رہی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...