مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کا آغاز، جلسے کی تیاریاں مکمل

مظفرآباد:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر میں اپنی انتخابی مہم کے باضابطہ آغاز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔

پارٹی قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مظفرآباد آمد کے پیش نظر سکیورٹی، انتظامی اور استقبالیہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جب کہ مظفرآباد میں ہونے والے مرکزی جلسے کے لیے سٹیج اور پنڈال کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔

دوسری جانب پارٹی رہنماؤں نے پنڈال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور منتظمین سے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی۔

مزید برآں رہنماؤں کی آمد پر کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جبکہ پارٹی قیادت نے جلسے کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...