بارش سے گھر کی چھت گر گئی، دو بچے جاں بحق، والدہ زخمی
پاکپتن: (دنیا نیوز) بارش کے باعث 33 ایس پی کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ان کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 سالہ عثمان اور 9 سالہ نور فاطمہ جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے میں بچوں کی والدہ شدید زخمی ہوئیں، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments