مون سون بارشیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ہائی الرٹ جاری
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کی خصوصی مانیٹرنگ جاری ہے۔
ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 43 سمارٹ سیف سٹی سینٹرز سے مون سون بارشوں، اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون کا سلسلہ جاری، مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشیں
ترجمان نے بتایا کہ جدید کیمروں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے ذریعے نشیبی علاقوں، ہاٹ سپاٹس اور چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی جا رہی ہے، سمارٹ سیف سٹی سینٹرز ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو رئیل ٹائم الرٹس فراہم کر رہے ہیں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 اور ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں مکمل طور پر فعال ہیں۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments