سعودی ولی عہد کا سپین کے وزیراعظم سے رابطہ، حوثی حملوں کی شدید مذمت

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور سپین کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات کی۔

پیڈرو سانچیز نے سعودی کمرشل جہازوں پر حوثیوں کے حالیہ حملوں کی مذمت کی، بحیرہ احمر میں فریڈم آف نیویگیشن کو لاحق خطرات کو مسترد کیا۔

سپینش وزیر اعظم نے مملکت کی سلامتی، خود مختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...