آئی ٹی خرابی: امریکی ایئرلائنز کی پروازیں عارضی طور پر معطل
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی فضائی کمپنی امریکن ایئر لائنز کی پروازیں ملک گیر سطح پر عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مختلف آئی ٹی سسٹمز میں خرابی کے باعث تمام پروازوں کو کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا تھا، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن(ایف اے اے) نے بتایا کہ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث امریکی ایئرلائنز کی تمام پروازوں پر ملک بھر میں عارضی گراؤنڈ سٹاپ نافذ کیا گیا، جس کے تحت کسی بھی پرواز کو روانگی کی اجازت نہیں دی گئی۔
امریکن ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آئی ٹی سسٹمز بتدریج بحال ہو گئے ہیں اور پروازوں کی روانگی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق، خرابی دور کرنے کے دوران احتیاطی اقدام کے طور پر عارضی گراؤنڈ سٹاپ نافذ کیا گیا تھا تاہم اب سسٹمز دوبارہ آن لائن آ چکے ہیں اور پروازیں معمول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکن ایئرلائنز مسافروں کی تعداد اور روزانہ چلنے والی پروازوں کے لحاظ سے امریکا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی سمجھی جاتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments