سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے حماس کی جانب سے تخفیفِ اسلحہ کے عمل پر آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے غزہ کی پٹی میں تاریخی امن معاہدے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں تخفیفِ اسلحہ کا عمل خطے میں امن و استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اس تاریخی کامیابی کے حصول میں اہم کردار ادا کیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ تمام متعلقہ فریق معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے تاکہ غزہ میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments