فاطمہ زہرہ کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی باکسر بن گئیں
گلاسگو: (دنیا نیوز) خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی۔
فاطمہ زہرہ سیمی فائنل میں شکست کے باوجود کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی، کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں۔
گولڈ میڈل کی دوڑ ختم ہوگئی مگر فاطمہ زہرہ نے پاکستان کے نام تاریخی اعزاز کر دیا، سرگودھا میں اہل خانہ نے فاطمہ زہرہ کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔
والدین نے کہا کہ فاطمہ نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فاطمہ مستقبل میں گولڈ میڈل بھی پاکستان کے نام کریں گی، فاطمہ زہرہ کی کامیابی پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کے لیے نئی امید بن گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments