بہاولنگر: خاتون سے زیادتی کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

بہاولنگر: (دنیا نیوز) چک چاویکا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے دوران ڈکیتی اور خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، پولیس حراست میں ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی، گرفتار ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی عمران کے نام سے شناخت ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...