براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں

سکردو: (دنیا نیوز) براڈ پیک پر پیش آنے والے برفانی تودے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سکردو منتقل کر دی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آرمی ایوی ایشن نے دشوار گزار علاقے میں آپریشن مکمل کرتے ہوئے جاں بحق کوہ پیماؤں کی میتوں کو بحفاظت سکردو پہنچایا۔

یاد رہے کہ براڈ پیک پر کوہ پیمائی مہم کے دوران برفانی تودہ گرنے کے باعث ایک پاکستانی سمیت 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...