باب المندب کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

صنعا: (دنیا نیوز) باب المندب کے قریب کارگو جہاز پر ہونے والے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

یمنی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے باب المندب کے قریب کارگو جہاز کو نشانہ بنایا، حملے میں عملے اور امدادی ٹیم کے اہلکار جاں بحق ہوئے۔

خیال رہے کہ یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے باب المندب آبنائے میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کے نتیجے میں عملے کے 3 ارکان جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 2 پاکستانی اور ایک انڈونیشین شہری تھا۔

باب المندب آبنائے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کو ملانے والی انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان تجارت اور توانائی کی ترسیل کیلئے اس راستے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...