ٹرمپ آبنائے ہرمز پر بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اپنی سلامتی پر توجہ دیں: ابراہیم عزیزی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز پر نہ ختم ہونے والے بےبنیاد دعووں کے بجائے اپنی سلامتی پر توجہ دیں۔
ابراہیم عزیزی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ اپنی سلامتی یقینی بنانے پر سوچیں تاکہ انہیں فرار کیلئے کسی ٹرک میں نہ چُھپنا پڑے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ ترکیہ سے برطانیہ جاتے ہوئے سیکیورٹی خطرات پر ٹرمپ کو کیٹرنگ ٹرک کے ذریعہ جہاز پر لے جایا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments