پیپلزپارٹی کا وفد کل اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا: ذرائع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کا وفد کل اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا وفد راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کل صبح 11 بجے اپوزیشن چیمبر، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔

اِسی طرح ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں جمہوری اداروں کو مؤثر اور مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، جبکہ پارلیمان کے اندر اور باہر پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کے درمیان مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید برآں ذرائع نے مزید بتایا کہ کشمیر الیکشن کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد دونوں جانب ملاقات طے کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...