مردہ مرغیاں بیچنے کا کیس: عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے بارہ سو کلو مردہ مرغیاں فروخت کرنے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی، جسٹس غلام سرور نہنگ نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک مافیا ہے جو لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، پولیس ایسے ظالم لوگوں کو تحفظ دیتی ہے اور ایسے کیسز میں بروقت تفتیش نہیں کرتی جس کا فائدہ ملزمان اٹھاتے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے ملزم تنویر مسیح کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عمران عارف رانجھا عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس غلام سرور نہنگ نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک مافیا ہے جو لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے، پولیس ایسے ظالم لوگوں کو تحفظ دیتی ہے اور ایسے کیسز میں بروقت تفتیش نہیں کرتی جس کا فائدہ ملزمان اٹھاتے ہیں۔

جسٹس غلام سرور نہنگ نے ریمارکس دیے کہ ایسے ملزمان کو ریلیف دے کر معاشرے میں گھناونے جرم کے لیے نہیں چھوڑا جا سکتا، تفتیشی افسران کی ذمہ داری ہے کہ ایسے کیسز میں ترجیحی بنیادوں پر بلا تاخیر تفتیش مکمل کریں۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فوڈ اتھارٹی نے آٹھ ماہ قبل چھاپہ مار کر تنویر مسیح کو گرفتار کیا تھا، تاہم تھانہ بلوچنی فیصل آباد پولیس نے ابھی تک تفتیش مکمل نہیں کی، ملزم کی جانب سے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...