پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی جس میں پاک روس دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی حل اور مذاکرات کے تسلسل پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاک روس دوطرفہ تعلقات میں آنے والے مثبت موڑ اور بڑھتی ہوئی پیشرفت کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم اور کلیدی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطحی رابطوں اور ملاقاتوں کے تسلسل کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پاکستان کے اس دیرینہ اور اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ تنازعات کے حل، اختلافات کو دور کرنے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد حل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...