میر رضا قتل کیس: مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئی

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں میر رضا قتل کیس میں پیش رفت ہوئی، مزید سی سی ٹی ویو فوٹیجز منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کا دورانیہ 2 گھنٹے 17 منٹ ہے۔28 اور 29 جولائی کی درمیانی رات 3 بج کر 35 منٹ سے 3 بج کر 37 تک دو مشکوک موٹر سائیکلیں لاش ملنے کے مقام کے اطراف دیکھی گئیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں رات 4 بج کر 50 منٹ پر لاش ملنے کے مقام پر مشکوک شخص کو تین منٹ تک ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے دو گھنٹے 17 منٹ کی فوٹیج میں پولیس موبائل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، 5 بج کر 52 منٹ پر پولیس موبائل جاتے ہوئے نظر آتی ہے۔

رات گئے لاش ملنے کے ویران مقام پر موجود مشکوک شخص اور مشتبہ موٹرسائیکل سوار کون تھے، نئے سوالات اٹھ گئے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تاجر میر رضا کیس میں سندھ پولیس کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

تحقیقاتی ٹیم طبی رپورٹس، ڈیجیٹل اور دستیاب دیگر شواہد، سابقہ تحقیقاتی ٹیم کی کارروائی، اہل خانہ، حلقۂ احباب اور دیگر متعلقہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کیس کے مختلف پہلوؤں اور ممکنہ زاویوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کو اب تک دو پوسٹ مارٹم رپورٹس، تین کیمیائی تجزیاتی رپورٹس موصول ہوچکی ہیں، رپورٹس کے جائزے کے دوران بعض نکات ایسے سامنے آئے ہیں جن میں مزیدوضاحت یاباہمی مطابقت کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔

ان نکات کی وضاحت اور مزید تصدیق کے لئے متعلقہ حکام اور اداروں سے ضروری معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

موبائل فون اور سمارٹ واچ کے ڈیٹا کے تجزیے کے لئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق امور کی تحقیقات کے لئے این سی سی آئی اے، جبکہ موبائل فون کو اَن لاک کرنے کے لئے متعلقہ کمپنی کے حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...