امریکی ریاست آئیووا میں 2 کمسن بچوں نے برف فروخت کرکے سیکڑوں ڈالر کما لیے

لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست آئیووا میں 11 سالہ 2 بچوں فن مک کوئلن اور کوئے شیرمین نے ریاستی میلے میں برف فروخت کرکے سیکڑوں ڈالر کما لیے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 11 سالہ دونوں دوستوں نے ریاستی میلے میں برف خرید کر منافع کے ساتھ گھر گھر پہنچانے کا کاروبار شروع کیا جو ان کیلئے منافع بخش ثابت ہوا۔

دونوں دوست گزشتہ اتوار سے 7 ڈالر میں برف کا ایک تھیلا خرید کر اسے 10 ڈالر میں فروخت کر رہے ہیں اور گاہکوں کو اپنی گاڑی کے ذریعے برف پہنچاتے ہیں۔

بچوں کا کہنا ہے کہ چند ہی دنوں میں ان کا کاروبار خاصا مقبول ہوگیا ہے، فن نے بتایا کہ وہ اپنی کمائی سے مچھلی پکڑنے کا سامان خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کوئے شیرمین نے بتایا کہ فن نے یہ کاروبار اس سے پہلے شروع کیا تھا، اس لیے اس نے زیادہ رقم کمائی ہے اور اب تک تقریباً 300 ڈالر حاصل کر چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...