بلدیاتی انتخابات کا شیڈول: پنجاب حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے معاملے پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق، عاشق حسین، شیر گورچانی اور رانا اسکندر حیات کمیٹی میں شامل ہیں، پنجاب حکومت نے چار رکنی کمیٹی بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن میں پنجاب بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق مشاورت کل ہوگی، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب حکومت سے مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...