امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل

تہران: (دنیا نیوز) امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑتے ہوئے آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس میں داخل ہوگیا۔

سیٹلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیوں کا شکار ایک ایل پی جی ٹینکر کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس میں داخل ہو گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ میری ٹائم ٹریکنگ گروپ  منچ اوسنٹ  سمیت دیگر سیٹلائٹ مانیٹرنگ اکاؤنٹس کے مطابق، چینی پرچم بردار ایل پی جی ٹینکر مائٹی نیویگیٹر سنگاپور سے واپس آیا اور اس نے آج سٹریٹجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کو عبور کیا۔

واضح رہے کہ یہ بحری جہاز اب بھی امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...