اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک ایران کو کوئی رقم یا اثاثے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

ٹیلی ویژن انٹرویو میں عبدالناصر ہمتی نے ایران کو سونا اور رقوم واپس ملنے سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیا اور کہا اب تک اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کو کوئی بھی منجمد اثاثہ واپس نہیں کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے منجمد مالی اثاثوں کے بارے میں گردش کرنے والی اطلاعات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور اس حوالے سے اب تک کوئی عملی پیشرفت نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...