20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ

صنعا: (دنیا نیوز) یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ 20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو سمندری راستے سے گزرنے سے روک دیا جبکہ 8 سعودی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حوثیوں کے ترجمان یحی سریع نے بتایا ہے کہ حوثی فورسز نے بحیرہ احمر میں 5 جبکہ خلیج عدن اور بحیرہ عرب میں 3 سعودی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا۔

حوثیوں نے سعودی عرب کے ینبع، نجران، جازان اور ابہا سمیت مشرقی صوبے میں تیل کی تنصیبات کے خلاف 9 فوجی کارروائیاں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...