لاہور: چوہنگ میں معمولی جھگڑے پر دوست نے دوست کی جان لے لی
لاہور: (دنیا نیوز) چوہنگ کے علاقے پارک ویو میں معمولی جھگڑا شدت اختیار کرنے پر دوست نے مبینہ طور پر بیٹ کے وار سے دوست کو قتل کردیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق دو دوستوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔
اسی دوران سر پر بیٹ لگنے سے 31 سالہ ارسلان ولد طاہر شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقتول ارسلان گوجرانوالہ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ارسلان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments