معمولی جھگڑا جان لیوا ثابت، چوہنگ میں دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل

لاہور: (دنیا نیوز) چوہنگ میں دوستوں کے درمیان معمولی جھگڑا شدت اختیار کر گیا، ایک دوست نے دوسرے کو مبینہ طور پر بیٹ کے وار سے قتل کر دیا۔

پارک ویو میں دو دوستوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔

اسی دوران سر پر بیٹ لگنے سے 31 سالہ ارسلان ولد طاہر شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقتول ارسلان گوجرانوالہ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ارسلان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...