امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے، امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کی فوجی اور سول قیادت کے کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکا ایران جنگ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی، سردار سلیم حیدر خان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، جرمنی کی جامعات معیاری تعلیم کے لیے بین الاقوامی سطح پر منفرد مقام رکھتی ہیں، پاکستانی طلبا بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم کیلئے جرمنی کا رخ کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں دونوں ممالک کے طلبا کے درمیان ایکسچینج پروگرام شروع ہونے چاہئیں، دونوں ممالک کے درمیان درآمدات اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

جرمن سفیر نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات کو تعلیم، تجارت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...