بلوچستان کی صورتحال بارے دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی مجموعی صورتحال سے متعلق کوئٹہ میں 2 روزہ 28 واں دفاعی جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں اور صوبے کیلئے مزید اقدامات کرنے پر غور کیا گیا، بلوچستان کے درخشندہ مستقبل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس میں کوئٹہ سمیت اہم علاقوں میں مرحلہ وار سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
.jpg)
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ اجلاس باقاعدگی سے ہو رہا ہے جس سے صوبے میں امن و استحکام کیلئے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق ہر تین ہفتوں بعد ہونے والے اجلاس کا مقصد سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا اور صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں اور محکموں کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
رواں ماہ فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments